مہر نیوز کے خصوصی نامہ نگار کے مطابق، سویٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہیان نے ڈنمارک کے ہم منصب لارک راسموسن سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گذشتہ روز بھی عبداللہیان نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران فلسطین سمیت مشرق وسطی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ